1 / 71

عالمی حالات اور ہماری ذمہ داری

عالمی حالات اور ہماری ذمہ داری. چمن میں تلخ نوائی مری گوارا کر کہ زہر بھی کبھی کرتا ہے کار تریاقی عزیز تر ہے متاع امیر و سلطاں سے وہ شعر جس میں ہو بجلی کا سوز و براقی. خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کردے کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں. ہے وہی تیرے زمانے کا امام برحق

Download Presentation

عالمی حالات اور ہماری ذمہ داری

An Image/Link below is provided (as is) to download presentation Download Policy: Content on the Website is provided to you AS IS for your information and personal use and may not be sold / licensed / shared on other websites without getting consent from its author. Content is provided to you AS IS for your information and personal use only. Download presentation by click this link. While downloading, if for some reason you are not able to download a presentation, the publisher may have deleted the file from their server. During download, if you can't get a presentation, the file might be deleted by the publisher.

E N D

Presentation Transcript


  1. عالمی حالات اورہماری ذمہ داری

  2. چمن میں تلخ نوائی مری گوارا کر کہ زہر بھی کبھی کرتا ہے کار تریاقی عزیز تر ہے متاع امیر و سلطاں سے وہ شعر جس میں ہو بجلی کا سوز و براقی

  3. خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کردے • کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں

  4. ہے وہی تیرے زمانے کا امام برحق جو تجھے حاضر و موجود سے بیزار کرے موت کے آئینے میں تجھ کو دکھا کر رخ دوست زندگی تیرے لیے اور بھی دشوار کرے دے کے احساس زیاں تیرا لہو گرما دے فقر کی سان چڑھا کر تجھے تلوار کرے

  5. سیکھنے کا عمل جوش معلومات علم عمل تذبزب موازنہ /تجزیہ

  6. غور و فکر کی دعوت • کیا یہ قران میں غور نہیں کرتے یا ان کے دلوں پر قفل پڑ گئے ہیں۔۔۔سور محمد آیت ۲۴ • بے شک اللہ کے نزدیک سب سے بد ترین جانور وہ انسان ہیں جو غور و فکر نہیں کرتے۔۔۔ سورہ الانفال آیت ۲۲ • اللہ ڈال دیتا ہے اس پر کفر اور شرک کی نجاست جو عقل اور سمجھ سے کام نہیں لیتے۔۔سورہ یونس آیْت ۱۰۰

  7. غور و فکر کی دعوت • اور رحمن کے بندے وہ ہیں جنہیں اگر ان کے ربّ کی آیات سنا کر نصیحت کی جاتی ہےتو وہ اس پر اندھے اور بہرے بن کر نہیں رہ جاتے۔الفرقان(73) زندگی کے عام معاملات تو ایک طرف حتی کہ قرآن پر بھی آنکھیں بند کر کے یقین کر لینا اللہ کو قبول نہیں ہے:

  8. امت مسلمہ کی حالت کیا ہے؟ • ۵۳ ممالک • ۶۰ فیصد وسائل • دنیا کے کسی فورم پر کوئی نمائندگی نہیں • ہمارے بارے میں بات کی جاتی ہے ہم سے نہیں

  9. اس وقت ہماری کی حالت کیا ہے؟ بے یقینی بے اعتمادی لا قانونیت افراتفری اضطراب خوف ذلت ، رسوائی

  10. کیا یہ حالات اب بنے ہیں؟ آج سے تقریبا سو سال پہلے آئے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے آ کے عجب وقت تیری امت پہ پڑا ہے مانے نہ مد ہے ہر جذر کے بعد امت مسلم کا جو گرنا دیکھے

  11. طعن اغیار ہے، رُسوائی ہے، ناداری ہے کیا ترے نام پہ مرنے کا عوض خواری ہے؟ آج سے تقریبا سو سال پہلے

  12. انسانیت کی حالت

  13. مسلمانوں کی موجودہ حالت اسلام قبول کرنے کی راہ میں ان کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔ • اسلام سچائی پر عمل کرنے کی کوئی عملی شکل ان کو نظر نہیں آتی تھی۔ • تڑپ تو تھی لیکن مسلمان جیسا بن کر لوگوں کی نفرت کا نشانہ نہیں بننا چاہتے تھے۔ • وہ مسلمانوں کے ساتھ چپکی ذلت اور رسوائی میں ان کے حصہ دار بننے کو تیار نہیں تھے۔ ڈاکٹر اسد

  14. سوامی لکشمن داس ’’میں جب اذان کی آواز سنتا ہوں تو میرا بھی دل مسجد کی طرف کھنچتا ہے مگر جب میں مسلمانوں کو مسجد سے باہر آ کر ملاوٹ کرتے، دوسروں کا حق مارتے اور دیگر برائیوں میں مبتلا دیکھتا ہوں تو اسلام قبول کرنے سے رُک جاتا ہوں‘‘

  15. انسانیت کی حالت سوچئے ایسے کتنے سوامی لکشمن داس ہماری بدا عمالیوں کی وجہ سے اسلام سے دور ہیں ؟ روز قیامت ہم کتنے سوامی لکشمن داس کے استغاثوں کا جواب دےسکیں گے؟

  16. انسانیت کی حالت • لبالب شیشہ تہذیب حاضر ہے مے ’لا‘ سے • مگر ساقی کے ہاتھوں میں نہیں پیمانہ ’اِلّا‘

  17. یہ بات تو ہم گردن پھلا کر بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ پاکستان مدینہ ثانی ہے جس کا قیام ۲۷ رمضان المبارک کو عمل میں آیا۔ • بالکل ٹھیک یہ تو اللہ کا کرم تھا ۔ اس میں ہمارا کیا کمال ہے۔ دیکھنے کی بات تو یہ ہے کہ ا ہم نے اس مدینہ ثانی کا کیا حشر کیا؟

  18. پاکستان کی بنیاد کہاں ہے؟ • دو قومی نظریہ۔اسلام، کہاں ہے؟ • افرادی زندگی میں؟ • کاروبار میں؟ • گھر میں ؟ • دفتر میں؟ • مسجد میں؟ • میڈیا میں؟ • دو قومی نظریہ۔ • اردو کہاں ہے؟ • گھر میں؟ • دفتر میں؟ • سکول میں؟ • بازار میں؟ • میڈیا میں؟ • اردو کا فروغ

  19. ان حالات کا سبب کیا ہے؟ اے بنی اسرائیل ! یاد کرو میری وہ نعمت جس سے میں نے تمہیں نوازا تھا ، اور یہ کہ میں نے تمہیں دنیا کی تمام قوموں پر فضیلت دی تھی۔ (122) سورہ بقرہ

  20. اور یہ تمہاری اُمت ایک ہی اُمت ہے اور میںتمہارا رب ہوں ، پس مجھ ہی سے تم ڈرو۔ (52) • مگر بعد میں لوگوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کرلیا۔ ہر گروہ کے پاس جو کچھ ہے اسی میں وہ مگن ہے۔ (53) • اچھا ، تو چھوڑوا نہیں ، ڈوبے رہیں اپنی غفلت میں ایک وقتِ خاص تک۔ (54) • کیا یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو انہیں مال اولاد سے مدد دیے جا رہے ہیں (55) • تو گویا انہیں بھلائیاں دینے میں سرگرم ہیں؟ نہیں، اصل معاملے کا انہیں شعور نہیں ہے۔ (56) سورہ المومنون

  21. آخر کار نوبت یہاں تک پہنچی کہ ذلت و خواری اور پستی و بدحالی اُن پر مسلط ہوگئی اور وہ اللہ کے غضب میں گھر گئے ۔ یہ نتیجہ تھا اس کا کہ وہ اللہ کی آیات سے کفر کرنے لگے ۔ یہ نتیجہ تھا اُن کی نافرمانیوں کا اور اِس بات کا کہ وہ حدودِ شرع سے نکل نکل جاتے تھے ۔ (61) سورہ بقرہ

  22. اس وقت پورے عالم اسلام میں اسلام کی غلبے اور کفر کی شکست کے لیے گڑ گڑا کر دعائیں مانگی جارہی ہیں

  23. اس کے با وجو طاغوت پھیلتا جا رہا ہے • پہلے سلطنت عثمانیہ • پھر فلسطین • پھر کشمیر • اس کے بعد افغانستان • پھر چیچنیا • پھر الجزائر • پھر سوڈان • اس کے بعد عراق • پھر افغانستان • اب مصر، لیبیا،تیونس،بحرین • اور عنقریب شام،سعودیہ اور پاکستان

  24. اب بند کرو اپنی فریاد و فغاں ، ہماری طرف سے اب کوئی مدد تمہیں نہیں ملنی۔ (65) میری آیات سنائی جاتی تھیں تو تم الٹے پاؤں بھاگ نکلتے تھے ۔ (66) اپنے گھمنڈ میں اس کو خاطر ہی میں نہ لاتے تھے ، اپنی چوپالوں میں اُس پر باتیں چھانٹتے اور بکواس کیا کرتے تھے۔ (67) سورہ المومنون

  25. مگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا رب جب اس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اسے عزّت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے : میرے ربّ نے مجھے عزت دار بنایا ہے۔ (میری شان بڑھائی ہےالفجر(15) اور جب وہ اس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اس کا رزق اس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے : میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا۔ الفجر(16) سورہ فجر

  26. ہر گز نہیں ! بلکہ تم یتیم سے عزّت کا سلوک نہیں کرتے، (یتیموں کی قدر نہیں کرتے)(17) اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو نہیں اکساتے، (ابھارتے) (18) سورہ فجر

  27. قوموں پر مشکلات کیوں آتی ہیں؟ • ہم نے فرعون کے لوگوں کو کئی سال تک قحط اور پیداوار کی کمی میں مبتلا رکھا کہ شاید ان کو ہوش آئے ۔ الاعراف(130)

  28. کوئی قابل ہو تو ہم شانِ کئی دیتے ہیں ڈھونڈنے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں ہاتھ بیزور ہیں، الحاد سے دل خوگر ہیں امتی باعث رسوائیِ پیغمبر ہیں

  29. قلب میں سوز نہیں، روح میں احساس نہیں کچھ بھی پیغامِ محمد کا تمہیں پاس نہیں

  30. سورہ آل عمران یہ اللہ کے غضب میں گھر چکے ہیں ، ان پر محتاجی و مغلوبی مسلط کر دی گئی ہے ، اور یہ سب کچھ اسی وجہ سے ہوا ہے کہ یہ اللہ کی آیات سے کفر کرتے رہے۔ یہ ان کی نافرمانیوں اور زیادتیوں کا انجام ہے(112)

  31. کس نا فرمانی پر قوم کو سزا دی جاتی ہے؟ اللہ کے ساتھ کیاگیا عہد پورا نہ کریں

  32. کونسا عہد؟ اللہ کو رب اور معبود ماننا آسائش اور تن آسانی

  33. ترے صوفے ہیں افرنگی، ترے قالیں ہیں ایرانی لہو مجھ کو رلاتی ہے جوانوں کی تن آسانی ہر کوئی مست مئے ذوقِ تن آسانی ہے تم مسلماں ہو! یہ اندازِ مسلمانی ہے! ساماں کی محبت میں مضمر ہے تن آسانی مقصد ہے اگر منزل، غارت گر ساماں ہو

  34. آزادی کے بعد جتنی عمارات ہم نے تعمیر کی ہیں شائد ہی کسی قوم نے کی ہوںیہ ہر اس قوم کا وطیرہ رہا ہے جو زوال کا شکار ہو۔ چاہے مغلوں کو دیکھ لیں یا سلطنت عثمانیہ کو، سب نے اپنے زوال کے دنوں میں ایسے ہی کام کیے۔قرآن بھی اس کو قوموں کے زوال کی علامت بتاتا ہے:۔

  35. یہ تمہارا کیا حال ہے کہ ہر اُونچے مقام پر لا حاصل ایک یاد گار عمارت بنا ڈالتے ہو۔ اور بڑے بڑے قصر تعمیر کرتے ہو گویا تمہیں ہمیشہ رہنا ہے۔الشعرا(-9128)

  36. برٹش پارلیمنٹ ، ارکان کی تعداد 650

  37. برٹش پارلیمنٹ ، ارکان کی تعداد 650

  38. پاکستان پارلیمنٹ ارکان کی تعداد 342

  39. برٹش وزیر اعظم ہاوس 1735 ء

  40. پاکستان

  41. پاکستان

  42. ہمارا ذاتی طرز رہائش کیا ہے؟ • خوراک پر اوسط خرچ؟ • ہم کیسے لوگوں سے خود کو منسوب کر کے فخر محسوس کرتے ہیں؟ • نمود و نمائش • ہمارے رسم و رواج

  43. حکمران تو دراصل لوگوں کے اعمال کا نتیجہ ہوتے ہیں۔اگر اعمال اچھے ہوں تو حکمران اچھے ہوتے ہیں اور اگر اعمال برے ہوں تو حکمران بھی برے ہوتےہیں۔ • نبی پاک ﷺ کا فرمان ہے : "جیسے تمہارے اعمال ہوں گے ویسے تمہارے حکمران ہوں گے"

  44. اور اعمال کی اصلاح کیئے بغیر نظام بدلنے کی کوشش کرنا دراصل اللہ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ • اللہ کا قانون تو یہ ہے کہ:۔ • حقیقت یہ ہے کہ اللہ کسی قوم کے حال کو نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنے اوصاف کو نہیں بدل دیتی۔اور جب اللہ کسی قوم کی شامت لانے کا فیصلہ کر لے تو پھر وہ کسی کے ٹالے نہیں ٹل سکتی ، نہ اللہ کے مقابلے میں ایسی قوم کا کوئی حامی و مدد گار ہو سکتا ہے۔سورہ الرعد(11)

  45. اور اُن لوگوں کے سے رنگ ڈھنگ نہ اختیار کرو جو اپنے گھروں سے اِتراتے اور لوگوں کو اپنی شان دکھاتے ہوئے نکلے اور جن کی روش یہ ہے کہ اللہ کے راستے سے روکتے ہیں۔جو کچھ وہ کر رہے ہیں وہ اللہ کی گرفت سے باہر نہیں ہے۔الانفال(47)

  46. حالانکہ ان سے پہلے ہم کتنی ہی ایسی قوموں کو ہلاک کر چکے ہیں جو ان سے زیادہ سرو سامان رکھتی تھیں اور ظاہری شان و شوکت میں ان سے بڑھی ہوئی تھیں۔مریم(74)

  47. جائدادیں بنائیں • کاروبار جمائے • حکومت کی خامیاں ہمارے ذاتی اور انفرادی معاملات میں حائل نہیں ہوتیںپھر اجتماعی مسائل کی ذمہ داری ہم حکومت پر کیوں ڈال دیتے ہیں؟ • ہم نے Professionals اور مسلمان بنانے پر توجہ دی انسان نہیں بنائے۔ایک اچھا انسان ہی صحیح مسلمان ہو سکتا ہے

  48. قسم ہے رات کی جب وہ ڈھانپ لے • اور دن کی جب وہ روشن ہو • اور قسم ہے اس (حکمت) کی پیدا کیے اس نے نر و مادہ • بے شک تمہاری کوششیں مختلف سمت میں ہیں • سو جس نے چھوڑ دی اپنی خواہش اور تقوی اختیار کیا • اور اچھے کام کر کے اس بات کو سچ بھی ثابت کیا • توفیق دیں گے ہم اس کو راحت کے راستے کی • اور وہ جو اپنی خواہش کو بھی ساتھ لے کر چلتا رہااور بے نیازی برتی • اور چھپایا اس حقیقت کو اچھائی کا سہارا لے کر • تو ہم پہنچائیں گے اسے سختی میں سورہ والیل

  49. زمیں بھی تیور بدل رہی ہے آسماں بھی آنکھیں دکھا رہا ہے

  50. ہمارا اصل گناہ • وعدہ خلافی • خود غرضی • بے حسی • لا تعلق • دنیا کو اولیت دی • دین کو ڈھکوسلہ بنا دیا

More Related