110 likes | 492 Views
اسم علم. اسم علم : علم کے لغوی معنی علامت اور نشان کے ہیں ل یکن گرائمر میں اسم علم سے مراد وہ خاص نام ہ یں جو مختلف اشخاص کی پہچان کے لئے علامت کا کام دیتے ہیں۔ مثلا ًقائدِاعظم، شمس العلماء، حالی، ابنِ مریم، پپو وغیرہ۔.
E N D
اسم علم : علم کے لغوی معنی علامت اور نشان کے ہیں لیکن گرائمر میں اسم علم سے مراد وہ خاص نام ہیں جو مختلف اشخاص کی پہچان کے لئے علامت کا کام دیتے ہیں۔ مثلا ًقائدِاعظم، شمس العلماء، حالی، ابنِ مریم، پپو وغیرہ۔
خطاب وہ اعزازی نام جو کسی شخص کی خدمات کے اعتراف میں حکومت یا قوم کی طرف سے دیا جاۓ۔مثلا ًقائدِاعظم ،شمسالعلماء، رستمِ زماں وغیرہ۔
لقب وہ خاص نام جو کسی خاص خوبی کی وجہ سے مشہور ہو جاۓ جیسے کلیم اﷲ، ذبیح اﷲ،داتا گنج بخش ، ما درِ ملت وغیرہ۔
تخلص وہ مختصر نام جو شاعر اپنے اشعار میں استعمال کرتے۔ہیں۔ جیسے حالی، غالب، آزاد وغیرہ۔ تخلص پر اس کی علامت ؔ لگائی جا تی ہے ۔
کنیت وہ خاص نام جو رشتے کے تعلق کی وجہ سے پکارا جاۓ۔ مثلاً ابو طالب، ابنِ مریم، ابنِ خطاب، اُمِّ حبیبہ وغیرہ ۔
عرف وہ نام جو پیار یا نفرت کی وجہ سے عام ہو جاۓ۔ گڑیا، پپو، گاما یا ٹیپو وغیرہ ۔ sharfa.com